پاکستان کے معروف سرینا ہوٹل نے وزیراعظم کے کرونا فنڈمیں ایک کروڑروپے دینے کااعلان کردیا

0
44

اسلام آباد :پاکستان کے معروف سرینا ہوٹل نے وزیراعظم کے کرونا فنڈمیں ایک کروڑروپے دینے کااعلان کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان میں ہوٹلز اورریسٹورینٹس کے حاملے بڑے ادارے سریناہوٹلز نے اس مشکل وقت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے ایک کروڑروپے فنڈدینے کا اعلان کردیا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے اس بہت بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، اپنے پیغام میں سرینا ہوٹل مالکان کی طرف سے کہا گیا ہےکہ ادارہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے تنہا نہیں چھوڑسکتا

ذرائع کےمطابق سرینا ہوٹل کی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہےکہ اس ہوٹل میں کام کرنے والے ملازمین نے بھی کرونا فنڈمیں ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے،

Leave a reply