ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں سرکاری اراضی پہ مقامی بااثر شخصیات نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔مختلف لوگوں نے سیاست و صحافت کا سہارا لےکر پہلے تو سرکاری زمین پر قبضہ کیا اس کے بعد دکانیں بناکر کم کرائے پر چھوٹے دکانداروں کو کرائے پر دے دیں۔ جب بھی متعقلہ ادارے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہیں تو یہی لوگ عوام کے ہمدرد بن کر عدالت سے سٹے آرڈر جاری کروالیتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیاں نے ٹھٹھہ صادق آباد میں سرکاری اراضی پہ قبضہ کیااور وہاں پہ ویگنوں کا غیر قانونی اڈہ قائم کردیا ۔جس کی ماہانہ آمدنی ایک اندازے کے مطابق پچاس ہزار روپے ہے ۔جو کہ رانا فیاض انور کے اکاونٹ میں ہر ماہ پہنچ جاتے ہیں ۔رانا فیاض انور کا علاقے میں کافی اثرورسوخ ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص ان کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کرتا۔