صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی 12کروڑ عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں دوسری ایم ایس اور سی ای اوزکانفرنس منعقد ہوئی.کانفرنس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب،سپیشل سیکرٹریزصالحہ سعید اورڈاکٹرفرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر اور پنجاب کے تمامسرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس اور سی ای اوز نے شرکت کی۔
تمام سی ای اوزنے اجلاس کے دوران متعلقہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات بارے کارکردگی پیش کی۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تمام سی ای اوزاور ایم ایس اپنے اضلاع میں مریضوں کیلئے سہولت پیداکررہے ہیں۔ معاشرے میں بہتری ہمیشہ یگانگت،اتحاد اورتنظیم سے آتی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کئے جارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرنے کا بنیادی مقصد صرف اور صرف بہتری لانا اور سہولت دیناہے۔
خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ یہاں بیٹھاہر افسرایک لیڈرہے۔ ہم سب نے مل کر سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی خدمت کرنی ہے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکا دورہ کرکے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ ایم ایس مریضوں کے بہترعلاج کے محافظ ہیں۔سی ای او اور ایم ایس کو کنٹریکٹ میں لکھی ہر ایک شق پر سوفیصد عملدرآمدکروانا چاہئے۔
خواجہ سلمان رفیق نے مذید کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ایس کی محنت کا ثمربہترعلاج کی صورت میں مریض کو ملتاہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ پریشان حال مریض ایک ڈاکٹرکو عزت دیتے ہیں۔ یہاں تمام کئے گئے فیصلوں کے ثمرات سرکاری ہسپتالوں میں مریض کو بہترعلاج کی صورت میں ملناچاہئے۔
خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوترجیحی بنیادی پر پوراکیاجارہاہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں آتشزدگی کا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ تمام سی ای اوزاور ایم ایس کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے کاکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔ ہر سی ای او اور ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں شرکت کی،گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اجلاس کی صدارت کی۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ٹیلی میڈیسن کے شعبہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اس سے قبل کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کا افتتاح کیااورپودالگاکر شجرکاری مہم کاآغازکیا۔
وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے دوران گورنراور صوبائی وزیر کو کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی کامیابیوں اورادارہ کی بہتری کیلئے مزیداقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے گورنراور صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈزبھی پیش کیں۔
اس موقع پرصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ہر مشکل دورمیں مریضوں کی خدمت میں اہم کرداراداکیاہے۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ہمیشہ خدمت انسانیت میں سرفہرست رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن انتہائی شفیق اور مہربان بھائی ہیں ،پنجاب کے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہمیشہ اپنا کرداراداکرتے رہیں گے۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی نے پوری دنیامیں اپنالوہامنوایاہے۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کے شعبہ نے مریضوں کی بے مثال خدمت کی ہے۔