امریکہ میں گیس کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور

0
63

واشنگٹن :امریکہ میں گیس کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور،اطلاعات کے مطابق ہفتہ تک امریکہ میں ایک گیلن ریگولر گیس کی اوسط 5 امریکی ڈالرسے تجاوز کرگئی ہے

یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اس حوالےسے اے اے اے نامی ادارے کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق یہ ایک گیلن گیس کے لیے سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی اوسط قیمت ہے، سی این این نے بھی اسے ایک بہت بڑی قیمت قرار دیا ہے جو کہ اس سے پہلے نہیں تھی

اے اے اے نامی ادارے کےاعدادوشمار کے مطابق صرف ایک سال پہلےامریکہ میں ایک گیلن گیس کی قیمت 3امریکی ڈالرتک تھی، گیس کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر نہیں ہیں۔ یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، افراط زر سے ایڈجسٹ ریکارڈ جون 2008 میں قائم کیا گیا تھا جب ان کی اوسط $5.38 فی گیلن تھی۔

سال 2022 میں دنیا کےدس مہنگےترین شہر:ہانگ کانگ نے ہیٹرک کرلی

خام تیل کا ایک بیرل اب 120 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے، جو ایک ماہ پہلے 100 امریکی ڈالرسے کم تھا۔ متعدد تجزیہ کاروں اور EIA نے پیش گوئی کی ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی۔شاید اسی حوالے سے اے اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا پٹرول کے لیے امریکہ کی سب سے مہنگی ریاست ہے، جس کی اوسط قیمت 6.43 امریکی ڈالرفی گیلن ہے، جو ایک ماہ قبل 5.85امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں بھی اس وقت بہت زیادہ ہیں جو کہ اہستہ آہستہ عوام کی پہنچ سے دورہوتی جارہی ہیں ،۔ ڈیزل کی اوسط قیمت 5.765 ڈالر فی گیلن ہو گئی ،گیس کی قیمتوں کا پتہ لگانے والے OPIS کے توانائی کے تجزیہ کے عالمی سربراہ ٹام کلوزا کے مطابق، اس موسم گرما کے آخر تک پٹرول کی قومی قیمیت 6 امریکی ڈالرکے قریب ہو سکتی ہے۔

Leave a reply