یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

0
36

امریکہ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران افراط زر کی شرح میں 7.9 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے-

باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ چالیس سال میں ہونے والی مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں امریکہ میں مہنگائی میں تیز ترین اضافہ یوکرین جنگ کے بعد ہوا ہے ماسکو کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیوں کے نتیجے میں پٹرول کے ساتھ ساتھ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں،امریکی صدر

ماہرین کے مطابق مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوںکہ توانائی اور خوراک کی طویل عرصے تک جاری رہنے والی ترسیل میں رکاوٹوں کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی وبیشی کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔

سفارت کاری کے بھیس میں جاسوسی کا الزام ،فرانس نے 6 مشتبہ روسیوں کو ملک سے بے دخل…

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 25 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 105.23 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھو گئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ نظر آئی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان مانگ لیا

Leave a reply