پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

درجنوں باوردی ریسکیو اہلکاروں کو گاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد تک جانے کی ہدایت ہے۔
jalsa

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی: ریسکیو1122 کی درجنوں آپریشنل گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں، گاڑیوں میں ریسکیو1122 ایمبولینسز اور فائر ویکلز موجود ہیں، ممکنہ بند راستے کھولنے کے لیے کرینز، ایکسیوٹرز ، ڈیزاسٹر ویکلز بھی طلب کرلی گئی پڈی جی ریسکیو1122 نے ہر ضلع سے 2،2 گاڑیاں پہنچانے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں، درجنوں باوردی ریسکیو اہلکاروں کو گاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد تک جانے کی ہدایت ہے۔

شمالی و جنوبی اضلاع سے آنے والے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے قافلوں کے ساتھ بھی ایمبولیسنز روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، قافلوں کے آگے اور پیچھے دو دو ایمبولیسنز موجود ہوں گی۔جلسے کے لئے جانے والے قافلوں کی قیادات وزیراعلیٰ علی امین کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے اسلام آباد میں گرفتار

پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والے قافلوں کے لیے صوابی انٹرچینج پراستقبالیہ کیمپ لگادیا گیا جبکہ مختلف اضلاع سے سرکاری مشینری استقبالیہ کیمپ پر پہنچادی گئی ریسکیو 1122کے ایمبولینس پر سفید اسٹیکرز لگا کر چپادی گئیں، صوابی کے چار ٹی ایم اے کے اہلکار اور ہیوی مشینری بھی موقع پر موجود ہے۔

سلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا، 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں، جلسہ گاہ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کارکنان بھنگڑے ڈال رہے ہیں، جلسے کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے 29 مقامات سیل کردیے گئے مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیا میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جلسہ گاہ سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ کارکن ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں،سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کے 41 شرائط پر مشتمل این او سی کے مطابق جلسے کا آغاز 4 بجے اور اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم سمیت جلسہ گاہ میں دیگر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کے درمیان دھرنا معاہدے پر گفتگو

دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ذمہ داری جلسہ منتظمین کی ہوگی، خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے براستہ ایم ون موٹروے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے ہوتے ہوئے پسوال روڈ پر پہنچیں گے، براستہ جی ٹی روڈ آنے والے قافلے برہان انٹرچینج سے موٹروے ایم ون پرآئیں گے جبکہ اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے اتر کر پسوال روڈ سے ہو تے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

پنجاب سے آنے والے قافلے جی ٹی روڈ سے روات اور روات سے چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج تک ایم ٹو سے ہوتے ہوئے پسوال روڈ تک پہنچیں گے، اس کے علاوہ مری اور اسلام آباد کے رہائشی صرف مارگلہ ایونیو سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ تک پہنچیں گے جبکہ اسلام آباد سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والے باقی تمام راستے بند ہوں گے۔

اسلام آباد کے 29 مقامات کو سیل کردیا گیا، نیو مارگلہ روڈ، زیرو پوائنٹ، فیصل چوک، بری امام کراس کو بند کر دیا گیا جبکہ ایکسپریس وے، میرٹ ہوٹل چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک کو سیل کر دیا گیا،اس کے علاوہ سیکرٹریٹ چوک، فاٹا ہاوس، ترامڑی چوک، شاہ پور اوربنی گالہ روڈ کو سیل کر دیا گیا جبکہ فیض آباد، نائیتھ ایونیو، گولڑہ موڑ، موٹر وے ٹول پلازہ اور ترنول پاٹک کو سیل کر دیا گیا۔

ایشیا کا طاقتور طوفان ’یاگی‘ ویت نام سے ٹکرا گیا

جلسے سے قبل سنگجانی کے مقام پر کنٹینرز رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ موٹر وے 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، محمود اچکزئی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہوچکا ، ان کے اتحادی بھی جلسے میں شریک ہوں گے، سنگجانی کے مقام پر اسلام آباد کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہوگا، انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے این او سی دیا، جلسہ پرامن ہوگا، لانگ مارچ نہیں ہوگا، جلسہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہوگا، بانی پی ٹی آئی عمران خان آپ کی آزادی کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں۔

نویں جماعت کے طالبعلم کو دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کر کے ڈیم …

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج جلسہ ہرصورت ہوگا جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ جلسے گاہ آنے کا روٹ پلان جاری کرچکی ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ سب چاہتے ہیں ملک بحرانوں سے باہر نکلے، نواز شریف سمجھ گئے ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل بیٹھنا ہوگا، بغیر انصاف کے دنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی نے اگر غلط کام کیا تو یہ لوگ کیوں دہرا رہے ہیں؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کو غاصبوں سے نجات دینے کے لیے سب کو نکلنا ہوگا،عدلیہ پر وار کیا گیا تو یہ پاکستان کیلئے بڑا المیہ ہوگا، ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، یہ قانون سازی کر رہے ہیں یا من مانی کر رہے ہیں؟

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے صوابی میں 819 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے جبکہ پولیس نے ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا۔

گلوکارہ صنم ماروی کی اپنی چوتھی شادی کی تصدیق

پولیس حکام کے مطابق جلسے کے لیے تعینات اہلکاروں میں 631 کانسٹیبلز اور 27 اے ایس آئیز شامل ہیں، تمام متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پیز بھی زمہ داریاں انجام دیں گے، ٹریفک پولیس اہلکار بھی جلسے میں خدمات انجام دیں گےجلسے کے لیے مردان، صوابی اور چارسدہ سے بھی اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے، تمام اضلاع میں قافلوں کی روانگی کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے، وزیراعلیٰ اور وزرا کے ساتھ اپنے اپنے سیکیورٹی اسکواڈ ہوں گے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہیں۔

Comments are closed.