سرکاری سکول کرپشن کا گڑھ،تحقیقات کا مطالبہ

0
43

قصور
سرکاری سکول کرپشن کا گڑھ بن گیا،سرکاری فنڈز ذاتی استعمال میں لائے جاتے رہے

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کا ہائی سکول کرپشن کا گڑھ بنا گیا ہے مقامی صحافی محمد وقار علی نے بتایا کہ چونیاں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تالاب والا میں کرپشن کی نئی داستان رقم کی جا رہی ہیں اور اس کرپشن میں اسکول کا سابقہ کلرک اور سابقہ ہیڈ مسٹریس شامل ہیں
سکول کے این ایس بی فنڈ میں لاکھوں روپے کا جھوٹا جعلی اور بوکس بل ڈال کر گڑبڑ کی گئی ہے
نیز محکمہ تعلیم کے ceo اور do تبدیل ہوئے کافی عرصہ گزر گیا ہے مگر کلرک عبدالشکور اور میڈم سیدہ منظمہ فاطمہ صاحبہ کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو کہ ceo اور do کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے
بچوں کے لئے آنے والا این ایس پی فنڈ سابقہ میڈم اور سابقہ کلرک اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں جس سے بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے
والدین و معززین علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply