سرکاری خزانے سے خرچ کی جانے والی رقم کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

0
31

سرکاری خزانے سے خرچ کی جانے والی رقم کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت غریب اور کم آمدنی والے طبقات کو اشیائے ضروریہ کی مد میں حکومتی سبسڈی کی فراہمی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا

اجلاس میں معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سیکرٹری خزانہ ، چئیرمین نادرا و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ،اجلاس میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی کو مستحق افراد تک موثر طریقے سے پہنچانے خصوصاً غربت کا شکار اور کم آمدنی والے طبقات کی بنیادی اشیائے ضروریہ کے حوالے سے سبسڈٰ ی کے نظام کو بہتر بنانے کے ضمن میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور اور غربت کا شکار افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سبسڈی کے نظام کو موثر ، شفاف اور ٹارگیٹڈ (اہداف کے مطابق) بنایا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ سرکاری خزانے سے خرچ کی جانے والی رقم کا بہترین استعمال ہو۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں سبسڈٰ ی کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے ان وسائل سے وہ طبقات بھی فائدہ اٹھاتے رہے جو اس کے مستحق نہیں تھے۔

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ، سیکرٹری خزانہ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ غریب اور کم آمدنی والے طبقات کی بنیادی اشیائے ضروریہ کے حوالے سے ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

Leave a reply