ڈرامہ سیریل ہمسفر نے آن ائیر جاتے ہی بہت ساری وجوہات کی بناءپر کامیابی کے ریکارڈز قائم کر دئیے، دیکھتے ہی دیکھتے ڈرامہ ہر گھر میں ہر کسی کا فیورٹ بن گیا۔لیکن سرمد کھوسٹ جو کہ اس ڈرامے کے ڈائریکٹر ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب ہم یہ ڈرامہ شوٹ کررہے تھے تو ہمیں لگ رہا تھا کہ اس کی کہانی میں کوئی جان ہی نہیں ہے لہذا یہ نہیں چلے گا، ہم سب نے بے دلی سے اس ڈرامے کو شوٹ کیا ۔ میں اور ماہرہ خان اکثر سیٹ پر بیٹھ کر ہنسا کرتے تھے کہ پتہ نہیں ہم کیا شوٹ کررہے ہیں اور لوگ اسکو ریسپانس دیں گے بھی یا نہیں ۔ لیکن جب اس ڈرامے کو آن ائیر جانے کے بعد لوگوں کا ریسپانس ملنا شروع ہوا تو میں حیران ہوا اور ہم سب کے لئے حیرانی کی بات تھی ،
” کیونکہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ڈرامے میں کچھ نہیں ہے لہذا اسکو شائقین رد کر دیں گے۔” سرمد نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم کبھی بھی کسی بھی پراجیکٹ کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ شائقین کو بہت پسند آئیگا یا نہیں ۔ شائقین کے مزاج کا بالکل نہیں پتہ چلتا کبھی کسی معمولی سی سٹوری ان کو کلک کرجاتی ہے اور کبھی وہ بہترین سٹوری کو رد کر دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی ریلیز کو 12سال مکمل ہو چکے ہیں اور آج بھی یہ ڈرامہ شائقین یوٹیوب پر شوق سے دیکھتے ہیں۔