سرمد سلطان کھوسٹ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کچھ عرصہ پہلے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام شروع کیا جس کا نام ہے کھوسٹ دا ٹرانسلیشن، اس شو میں وہ مختلف محاوروں اور پنجابی گانوں، مختلف لفظوں کی ٹرانسلیشن کرتے دکھائی دیتے تھے ، انہوں نے کچھ عرصہ یہ پروگرام اکیلے ہی کیا ، اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ان کے ساتھ کوئی ایک ہونا چاہیے جس کی لوگوں میں مقبولیت بھی ہوتو انہوں نے اب سینئر اداکارہ نادیہ افگن کو شامل کر لیا ہے.
اور پروگرام کا نام بھی کھوسٹ دا ٹرانسلیشن سے بدل کر چیکو مشی دی ٹرانسلیشن رکھ دیا ہے، اس نئے پروگرام کا انہوں نے ایک پرومو بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے ، جس میں نادیہ افگن اور سرمد اس نئے پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. سرمد کا کہنا ہےکہ ”میں اکیلے پروگرام کررہا تھا لیکن مجھے لگا کہ اس پروگرام میں کچھ تبدیلی کرنی چاہیے اور وہ بھی خوشگوار تبدیلی ، تو ہم نے نادیہ افگن کو شامل کر لیا، ”اب سے ہم دونوں آپ کو ٹرانسلیشن کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. مجھے امید ہے کہ آپ کو ہمارا یہ شو ضرور پسند آئیگا ، ایک نئے انداز میں نیا پروگرام دیکھنا مت بھولیے صرف میرے یوٹیوب چینل پر.