سرسوں کے ساگ کی غذائی افادیت
طبی سائنس کی جدید تحقیق کے مطابق سرسوں کے پتوں کے ساگ میں حیاتین ب کیلشیم اور لوہے کے علاوہ گندھک بھی پائی جاتی ہے اس کی غذائیت گوشت کے برابر ہو تی ہے سرسوں کا ساگ خون کے زہریلے مادوں کو ختم کر کے خون صاف کرتا ہے طبی ماہرین نے سرسوں کے ساگ مکئی کی روٹی اور مکھن کو ایک عمدہ غذا قرار دیا ہے دارچینی بڑی الائچی کالا زیرہ پیس کر ساگ کے اوپر چھڑک کر کھانے سے گیس یا پیٹ میں مروڑ کی تکلیف نہیں ہوتی سرسوں کا ساگ اپنی تاثیر کے لحاظ سے گرم خشک قبض کشاء اور پیشاب آور ہے اس کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں اور بھوک بڑھ جاتی ہے