اداکارہ ثروت گیلانی جو کہ بہت ہی ووکل ہیں وہ برس پڑی ہیں ٹرولز پر، انہوں نے کہا کہ ٹرولز کے پاس اگر کی بورڈ اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کسی کی بھی عزت اچھالتے پھریں، ہمارے ہاں بہت ہی غلط قسم کا کلچر بن گیا ہے کسی کی معمولی سی بھی کوئی بات سامنے آتی ہے تو اسکو زلیل کر دیا جاتا ہے اسکے حوالے سے گھٹیا باتیں پھیلائی جاتی ہیں، کئی بار ایسا ہوا کہ فنکاروں کے بارے میں ایسی باتیں کہی گئیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں تھا. اس طرح کی غلط قسم کی مہم جب چلائی جاتی ہیں تو فنکار ڈپریشن کا شکار ہوتےہیں ، فنکار کیا کسی کے بارے میں بھی غلط قسم کی مہم چلائی جائیگی تو وہ پریشان ہو گا ڈپریشن کا شکار ہوگا. اداکارہ

ثروت گیلانی نے کہا کہ دوسروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے پہلے خود پر نظر ڈال لیا کریں کہ وہ کیا ہیں، خود تو وہ جھوٹ اور نفرت بیچ رہے ہوتے ہیں. ثروت نے مزید کہا کہ اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے ، ہم اپنے کام سے کام کیوں نہیں‌رکھ سکتے؟. اور بہت کچھ کرنے کو ہے صرف انٹرنیٹ پر فنکاروں کی عزتیں ہی کیوں اچھالنا ضروری بن گیا ہے.

Shares: