سعودی عرب اپنے ایک اور حریف سے دشمنیاں بھلا کر قریب ہونے جا رہا

0
36

سعودی عرب اپنے ایک اور حریف سے دشمنیاں بھلا کر قریب ہونے جا رہا

باغی ٹی وی : مشرق وسطیٰ میں دو حریف طویل مخاصمت کے بعد پھر سے قریب آنے لگے ہیں. سعودی عرب اور قطر 3 سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ابتدائی معاہدہ کر لینے کے قریب تر پہنچ گئے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ پیشرفت امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کُشنر کے خلیجی ممالک کے دورے کے بعد سامنے آئی۔ وہ جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار چھوڑنے سے پہلے پہلے خلیجی ممالک کا تنازعہ حل کرنے کی آخری کوشش کر رہے ہیں۔اب ان کو کامیابی حاصل ہوئی ہے.

ٹرمپ کے داماد نے حالیہ دنوں‌ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات کے بعد وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے لیے بدھ کو دوحہ پہنچے تھے۔

اس سے قبل امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے لکھا تھا کہ مذاکرات میں اس بات پر توجہ مرکوز کی جانا تھی کہ قطری جہازوں کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح‌ رہے کہ جون 2017ء میں ان ممالک نے ریاض حکومت کے ساتھ مل کر قطر کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے اور تب سے ان ممالک نے قطر کی طرف سے اپنی فضائی، سمندری اور زمینی حدود استعمال کیے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے.ترکی اور سعودی عرب کے درمیان برف پگھلتی نظر آتی ہے .ایک عرصہ تک عصری مسابقت اور مخاصمت کے بعد حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں. دونوں ممالک کے درمیان اب باہمی کاروباری شراکت بھی شروع ہورہی ہے. . روسی ریسرچ سنٹر نے دعوی کیا ہے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو ترکی کے ایک آئل پلانٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے جبکہ سعودی عرب ترکی سے بیراقدار ڈرون طیارے خریدنا چاہتا ہے۔

خطے میں‌ موجود ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں بہتری لا رہے ہیں. اس سے قبل ترکی نے قطر کے ساتھ اپنے مراسم کو مزید گہرا کرتے ہوئے ایک اور قدم اٹھا یا ہےترکی اور قطر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نیا مالیاتی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت قطر نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کے10 فی صد حصص خرید لیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے قطری انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت یہ ادارہ استنبول اسٹاک ایکسچینج کا 10 فی صد شیئرز خریدے گا۔

سعودی عرب اور ترکی ایک ہونے جارہے ، اہل اسلام کے لیے خوشی کی خبر

Leave a reply