وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے ،سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے
امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پچیس روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ،بھارت جبراً مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے، مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں عید اور نماز جمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی گئی،مسلسل کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ،بھارتی یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین اور یواین کی قراردادوں کے منافی ہیں ،بھارتی جارحیت روکنے کے لیے عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو حالیہ روابط ،یواین اور او آئی سی کو خطوط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ،سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ،دونوں وزراء خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے ، روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا
بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ