سعودی عرب کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی،وزیر خارجہ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے کرغزستان کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکرغزستان تاریخ اورثقافت کے انمول رشتے میں بندھے ہیں،پاکستان کا سمندری راستہ وسطی ایشیا کی تجارت میں فروغ کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے، دوطرفہ تجارت میں مزید فروغ کیلئے کاروباری وفود کا تبادلہ ضروری ہے کرغزستان میں ہزاروں پاکستانی طلباء زیرتعلیم ہیں، عوامی سطح پررابطوں کوسیاحتی و ثقافتی تناظر میں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا رہے بلاول بھٹو اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکرکیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

 تحریک انصاف اور جعلی بھارتی ہیومن رائٹس واچ کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا،

Shares: