ریاض: سعودی عرب میں 19سالہ لڑکی جنسی تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی رہائشی رائد جب پیدا ہوئیں تو ایک لڑکی تھیں تاہم 14 برس کی عمر میں ان کی آواز اور جسمانی ساخت میں تبدیلی ہونا شروع ہوگئیں جس پر والدین نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا۔
آلودگی کے سبب 2019ء میں دنیا بھر میں 90 لاکھ اموات ہوئیں، لانسیٹ کمیشن رپورٹ
ڈاکٹرزنےبلوغت کے بعد چیک اپ کےلیےآنے کو کہا تاکہ ضروری ٹیسٹس کیے جا سکیں 19 سال کی عمر میں رائد کے جدید ترین ایکسرے ٹیکنالوجی کی رپورٹ میں رائد کے لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
رائد چند ضروری آپریشن کے بعد مکمل طور پر لڑکا بن گئے ہیں لیکن اپنی نوعیت کے واحد واقعے کی بنا پر معاشرے میں متعدد سوالات کھڑے ہوگئے ہیں اور کئی لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں رائد کے والدین نے شناختی کارڈ سمیت اہم دستاویزات پر جنس کی تبدیلی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
سیلفی کا جنون، نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
لڑکی کے والد عبداللہ الشبیلی نے کہا کہ دو برس سے زیادہ عرصے سے وہ اپنے بیٹے کے حقوق کے حصول کے لیے بھاگ دوڑ کررہا ہے۔ عدالت سےفیصلے کا منتظر ہےان ڈاکٹروں کو جنہوں نے رائد کو لڑکا ہونے کے باوجود لڑکی ظاہر کیا اس بھیانک غلطی کی سزا دی جائے۔