سعودی عرب میں دو پاکستان ہاؤس بنانے کا فیصلہ

امکان ہے کہ مکہ اور مدینہ میں دو عمارتیں مل جائیں گی
0
79
aneeq ahmed

پاکستانیوں کے لئے خوش خبری، سعودی عرب میں دو پاکستان ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

وفاقی وزیر مذہبی امور نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان ہاؤس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بنائے جائیں گے۔حرم کی توسیع کے سبب سعودی عرب میں موجود دو پاکستان ہاؤس منہدم کردیئے گئے تھے۔دو پاکستان ہاؤسز کے حوالے سے سعودی حکومت کے ذمہ پاکستان کے سات اعشاریہ ایک(7.1) ملین ریال واجب الادا ہیں۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دو پاکستان ہاؤس بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔سعودی حکام سے اراضی مل جائے تو پاکستان ہاؤسز تعمیر کرلیں گے۔ امکان ہے کہ مکہ اور مدینہ میں دو عمارتیں مل جائیں گی۔پاکستان ہاؤسز کی موجودگی سے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولیات میسر آسکیں گی۔2024 کا حج پاکستانیوں کے لیے بڑی تبدیلیاں لے کر ائے گا۔خواتین کو آئندہ برس دو خصوصی اسکارف فراہم کیے جائیں گے۔ان اسکارف پر قومی پرچم بنایا جائے گا تاکہ خواتین کی بطور پاکستانی شناخت ہو سکے۔

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

صدر مملکت سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی کی ملاقات ہ

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

Leave a reply