سعودی عرب میں کرونا کا دوسرا مریض سامنے آ گیا،عمرہ زائرین کی آمد میں کب تک کی توسیع کر دی؟

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے سعودی عرب میں دوسرا کیس بھی سامنے آ گیا جس کے بعد حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے سعودی عرب نے مزید اقدامات کرنا شروع کر دئے

سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ نئے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مریض نے بحرین کے ساتھ واقع سرحدی گذرگاہ سے سعودی عرب میں داخلے کے وقت اپنے ایران کے حالیہ سفر کو افشا نہیں کیا تھا اور اس کی معلومات چھپائی تھیں۔ اس شخص نے بھی سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کے ساتھ ایران کا سفر کیا تھا اور پھر اس کے ساتھ ہی بحرین کے راستے وطن لوٹا تھا۔وزارت صحت نے گذشتہ سوموار کو کرونا وائرس کے اس پہلے کیس کی اطلاع دی تھی

سعودی عرب نے عمرہ زائرن کے لئے ایئر لائن کو 15 اپریل تک بکنگ کرنے سے روک دیا، گزشتہ روز 31 مارچ کا کہا گیا تھا لیکن آج 15 اپریل تک عمرہ زائرین کی بکنگ نہ کرنے کا کہا گیا ہے،

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کی سلامتی اور فضائی سفر کو وبائی بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر مزید سخت کردی ہیں۔ کرونا وائرس کے انسداد کے لیے سفر سے پہلے، سفر کے دوران اور سفر کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب میں سفر سے پہلے تمام مسافروں کا طبی معائنہ ہوتا ہے، پرواز کے دوران کام کرنے والے عملے کو دستانے اور ماسک پہنے رکھنے کی سختی سے تاکید کر دی گئی ہے.

کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے سعودی عرب میں انٹرنیشنل فیسٹول ملتوی کردیا گیا ہے فیسٹول 12 سے 21 مارچ تک جدہ شہر میں ہونے والا تھا۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر بھی عمرہ کرنے پر عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بہترین حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں.

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3250 ہوگئی ہے جبکہ 81 ممالک میں 95ہزار افراد وائرس کا شکار ہیں.

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے,کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

Leave a reply