سعودی عرب نے اسرائیل کو بہت بڑے کام کی اجازت دے دی
وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام کی جانب سے بیان میں تصدیق کی گئی کہ سعودی عرب نے اسرائیل کی کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر کی سعودی حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔
دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ایسے وقت میں دی گئی جب اسرائیل کی پہلی پرواز متحدہ عرب امارات کیلئے اڑان بھرنے کی تیاریاں کر رہی تھی ۔بہر حال اسرائیلی فلائٹ کے منسوخ ہونے کے خدشات بڑھ رہے تھے تاہم عین موقع پر فضائی حدوس استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔اسرائیل کے بہت سارے شہر ی پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں اور انہیں آخر ی لمحے تک معلوم نہیں تھا کہ وہ جا پائیں گے یا نہیں ۔