سعودی عرب میںمقیم پاکستانیوں نے ملک میں کتنا ترسیلات زر بھیجا، جان کر خوش ہو جائیں
سعودی عرب میںمقیم پاکستانیوں نے ملک میں کتنا ترسیلات زر بھیجا، جان کر خوش ہو جائیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک بھجوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 28.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2020ء تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.715 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 28.9 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.106 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 634.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔گزشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 549.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر ارسال کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں مجموعی طور پر 26.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادھر اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، چار ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر نکل گئے جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی
جولائی سے اکتوبر کے دوران بانڈز مارکیٹ سے16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکل گیا جبکہ گذشتہ سال انہی چار ماہ میں 43 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری ہوئی تھیمرکزی بینک کے اعداد شمار کے مطابق اس عرصے میں چین نے سب سے زیادہ 33 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ ہالینڈ نے 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ہانگ کانگ نے 4 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کا سرمایہ پاکستان میں لگایا.