سعودی عرب: نیوزی لینڈ دہشت گرد حملوں میں شہدا کے لواحقین ادائیگی حج کے لئے مکہ پہنچ گئے

0
78

رواں سال نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ حملوں میں ایک بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہو گئے تھے۔دہشت گرد حملوں سے متاثرہ مسلمانوں کی بڑی تعداد خصوصی حج پروگرام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔
حجاج کی سیکیورٹی کے لیے ہیلی کاپٹروں سے نگرانی شروع
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت حج کے سکریٹری حج وعمرہ ڈاکٹر عبداللہ الصامل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردحملوں میں شہداءکے لواحقین کو حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنا ان کے دکھ کو شیئر کرنے کی کوشش ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور و دعوت ارشاد الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے خصوصی حج پروگرام کے تحت آنے والے تمام عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 50 مسلمان شہید اور پچاس زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی عرب کی حکومت نے متاثرین نیوزی لینڈ کی دل جوئی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے متاثرین کے لواحقین کو سرکاری سطح پر حج کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply