ٹیلکم پاؤڈرکےڈبےاورکینومیں منشیات چھپا کرسعودی عرب اور بحرین اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالےملزم گرفتار

0
50

اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی مشترکہ کاروائیاں،بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب کے شہر دمام جانے والا مسافر منشیات مالٹوں میں بھر کر لے جارہا تھا جبکہ دوسرے مسافر نے ٹیلکم پاوڈر کے ڈبے اور ٹرالی بیگ میں بھی ہیروئن چھپائی تھی۔

امریکا میں نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث 16 معالجین کو قید کی سزا

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر سے تعلق رکھنے والا لقمان خان سفر کے لیے ڈیپارچر لاؤنج پہنچا، جہاں اے این ایف اور اے ایس ایف کے مشترکہ سرچ کاؤنٹر پر مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دے کر چیک کیا گیا اور اس دوران مالٹوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی دو کلو سے زائد آئس برآمد کی جس پر مسافر کو سامان سمیت تحویل میں لے لیا گیا۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

دوسری کارروائی میں ایئرپورٹ پر ہی خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والا زاہد اللہ نامی مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز کے زریعے بحرین جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچا جہاں ڈیپارچر لاؤنج میں بریفنگ سے قبل اے این ایف اور اے ایس ایف کے عمل نے اسکینگ کے دوران سامان میں رکھے بیگ کو مشکوک قراردیا جس کی تلاشی لی گئی تو بیگ اور بیگ میں رکھے ٹیلکم پاوڈر کے ڈبے سے آدھا کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

حکام نے مسافر کو سامان سمیت تحویل میں لے لیا جبکہ دنوں ملزمان کو تھانہ اے این ایف منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

Leave a reply