سعودی عرب جیسے طاقتورملک کا کرونا نے معاشی دیوالیہ نکال دیا :پاکستان کس باغ کی مولی

0
28

ریاض:سعودی عرب جیسے طاقتورملک کا کرونا نے معاشی دیوالیہ نکال دیا :پاکستان کس باغ کی مولی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وبا نے دنیا کے معاشی طورپرطاقتورملکوں کا ستیا ناس کردیا ہے ، غریب ملکوں‌ کا کیا بنا ہوگا،

اس وقت دنیا پرحکمرانی کرنے والا امریکہ ، ایسے ہی دیگر ترقی یافتہ کہلانے والے معاشی طورپراس قدر تباہ ہوگئے ہیں کہ ان کی کمرٹوٹ گئی ہے اوران ملکوں کے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگراس سال کے آخرتک کرونا وبا ختم بھی ہوجائے تو اگلے 20 سالوں تک معیشت کوسنھبالنے میں لگیں گے

لیکن کرونا وبا ابھی تو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، ادھرعرب دنیا میں معاشی طور پرمضبوط قراردیے جانے والے ملک سعودی عرب کا بھی معاشی دیوالیہ نکل گیا ہے،

عالمی معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ سال 2020دُنیا بھر کی معیشتوں کے لیے بربادی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ سعودی عرب بھی اس وبا سے معاشی طور پر بُری طرح متاثر ہوا ہے جس کا نتیجہ سال 2021ء کے بجٹ پر بھی پڑا ہے۔

دُنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن اور صنعتوں کا پہیہ جام رہنے سے سعودی تیل کی آمدنی بھی رواں سال بہت کم رہی ہے جو کہ سعودی عرب کی کمائی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سعودی عرب کا مالی خسارہ1 کھرب 41 ارب ریال تک جا پہنچا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودیہ کے مالیاتی بجٹ میں اہم شاریے سامنے آئے ہیں۔ ان میں تیل کے شعبے میں 412 ارب ریال کی آمدن بھی شامل ہے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس سال 2020ء میں مجموعی آمدنی میں تیل کی آمدن کا حصہ 53.5% رہا۔ اسی عرصے میں نان آئل ریونیو کا حجم 358 ارب ریال رہا۔یہ مملکت کی مجموعی آمدنی 770 ارب ریال کے 46.5% کے برابر ہے۔

نئے مالی سال کے لیے بجٹ میں 9 کھرب، 90 ارب ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔ سال 2021 کے بجٹ کے اعداد و شمار کیمطابق 990ارب ریال کے خرچ کے مقابلے میں 849 ارب ریال کی آمدن ہوئی ہے۔

سعودی ماہرین معاشیات نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ متوقع خسارہ اگلے سال ریکارڈ کیا جائے گا جو 141 ارب ریال تک ہوسکتا ہے۔ خسارے سے جی ڈی پی کا تناسب 4.9 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں 2021 میں متوقع کل عوامی قرض 937 ارب ریال ہو گا۔

Leave a reply