وانا،صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف مظاہرین نے اجتجاجی مظاہرہ کر دیا

0
35

ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے خلاف احمد زئی وزیر قوم اور ہسپتال کے عملے کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ہسپتال کی نجکاری اور صوبائی حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئی ملک علاؤالدین،ملک سراج الدین اور دیگر نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی صورت ہسپتال کے پرائیویٹائزیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو دینے کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔اور اُس کے خلاف آخری حد تک جدوجہد کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص ہیلتھ پالیسیوں سے پہلے ہی صوبے کے بڑے ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں۔وہ اب مزید اپنے علاقے کے ہسپتالوں کو ٹھیکیداروں کے حوالے کر کے تباہ و برباد نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے چند ہسپتالوں کو پرائیوٹ پارٹنرشپ میں دینے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔جس کے خلاف ہیلتھ کمیونٹی اور متعلقہ سیاسی او قومی عمائدین میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Leave a reply