سعودی کرنسی نوٹوں پرآج بھی قبلہ اول کی تصاویر بہت بڑاپیغام ہیں

0
183

لاہور:سعودی کرنسی نوٹوں پرآج بھی قبلہ اول کی تصاویر بہت بڑاپیغام ہیں کہ سعودی عرب فلسطینیوں کےساتھ ہے،اطلاعات کے مطابق معروف لکھاری فردوس جمال نے ایک بہت زبردست نقطے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب آج بھی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے کھڑا رہے گا ،


فردوس جمال بتاتے ہیں کہ آپ نے کبھی غور کیا کہ پاکستانی کرنسی میں 10 روپے کے نوٹ پر ‘باب خیبر’ کی تصویر ہے،20 روپے والے نوٹ پر ‘موہنجودڑو ‘ کی،50 والے نوٹ پر ‘کوہ قراقرم ‘ 100 والے نوٹ پر ‘ قائد اعظم ریذیڈنسی’ 500 والے نوٹ پر ‘بادشاہی مسجد ‘ 1000 والے نوٹ پر ‘اسلامیہ کالج پشاور ‘ اور 50,00 والے نوٹ پر ‘فیصل مسجد ‘ کی تصویر ہے.

یہ سب جگہیں پاکستان کے اندر ہیں،یہ دینی اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں،انہیں کرنسی نوٹ کا حصہ اس لئے بنایا گیا کہ یہ ہماری پہچان اور یہ ہماری شان ہیں.

 

آپ کو معلوم ہے کہ سعودی عرب کے 50 روپے والے نوٹ پر مسجد اقصی کی تصویر ہے،حالانکہ مسجد اقصی شریف سعودی عرب میں نہیں ہے.

ہر بادشاہ کے ساتھ سعودی کرنسی میں بادشاہ کی تصویر تو تبدیل ہوتی ہے،لیکن مسجد اقصی والی تصویر کو آج تک تبدیل نہیں کیا گیا،یہ تصویر ہمیشہ سے ہے.

میں نے جب اس تصویر کے پس منظر پر تحقیق کی تو اس نتیجہ پر پہنچا کہ یہ سعودی ریاست کی طرف سے ایک پیغام ہے کہ مسئلہ فلسطین ہمارا محور ہے اور القدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے.

Leave a reply