سعودی عرب میں پہلی بارخواتین تیز رفتار حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔
باغی ٹی وی : ملک کی تاریخ میں خواتین کی جانب سے دنیا کی تیزرفتار ٹرینوں میں شامل ’ حرمین ایکسپریس‘ چلانے کا یہ پہلا موقع ہے۔سعودی عرب ریلویز (سار) نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں خواتین ڈرائیورز کو دکھایا گیا۔
سار کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ 32 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔
32 قائدة سعودية ينطلقن بأقصى سرعة لتحقيق حلمهن الكبير في قيادة أحد أسرع قطارات العالم ليكنّ بذلك أولى دفعات #قائدات_قطار_الحرمين_السريع . pic.twitter.com/zWGA5DbsuT
— الخطوط الحديدية السعودية | SAR (@SARSaudiRailway) January 1, 2023
ایک سعودی خاتون ڈرائیور سارا الشہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 32 خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں شامل حرمین ایکسپریس چلانے کا موقع دیا جارہا ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
نورا ہشام نامی خاتون ڈرائیور نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمارے کاندھوں پر سونپا گیا ہے جو مسافر عمرہ یا حج کی ادائیگی کے لیے آئیں گے، انہیں بحفاظت پہنچانا ہمارا فر ض ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کیتھولک چرچ کےسابق پوپ بینیڈکٹ کی موت پراظہارافسوس
سعودی خاتون ڈرائیورشجن المرسی نے کہا کہ’ ٹرین چلانے کی ٹریننگ لینے والے پہلے گروپ میں شمولیت بڑے فخر کی بات ہے۔ میں ایکسپریس ٹرین چلا کر وطن عزیز کی خدمت کروں گی-
بشائرالغامدی نے بتایا کہ’حرمین ایکسپریس چلانے کی فرضی ٹریننگ اس انداز سے دی گئی جس طرح ہم حقیقی انداز میں ٹرین چلا رہے ہوں-
ٹرین ڈرائیوراور ٹرینر مھند شاکر ملاح نے کہا کہ حرمین ایکسپریس چلانے کی ٹریننگ دیتے وقت انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ امن و سلامتی کے معیار کی پابندی کی جائے۔ ہراسٹیشن تک ٹرین کسی تاخیراورحادثے کے بغیر پہنچےٹریننگ دیتے ہوئے ان تمام باتوں کا پورا خیال رکھا جاتا ہے-
خیال رہے کہ حرمین ایکسپریس کو مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ چلایا جاتا ہے۔








