راولپنڈی:سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض کا آرمی چیف کوفون،سانحہ لسبیلہ پراظہارتعزیت کیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آج ٹیلی فون کیا ہے
اطلاعات کے مطابق سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قوم کے احیاسے تعبیر کیا
سعودی جنرل فیاض نے آرمی چیف سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے شہدا کی بخشش کےلی دعا کی
یاد رہے کہ یک اگست کو پاکستان کےفوجی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہوگیاتھا اور اس حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد شہید ہوگئے تھے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب کے حوالے سے امدادی کارروائیوں میں شریک اس ہیلی کاپٹر کا ملبہ وندر کے علاقے میں موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ادارے کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بشمول پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔







