سعودی حکام نے 20 کلو منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘سعودی پریس ایجنسی’ کے مطابق عسیر میں تعینات سیکیورٹی فورسز نےعلاقے میں پیر کے روز حشیش اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔

جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ خاتون لہو لہان ہو کر ہسپتال پہنچ گئی

سعودی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئےمنشیات فروشوں پر کریک ڈائون شروع کر رکھا ہےسعودی عرب نے لبنان سے سبزیوں اور پھلوں کے اندر کیپٹاگون منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد سے لبنان سے پھلوں کی درآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔

پسند کی شادی جرم،دو لڑکیوں کو برہنہ گاؤں میں گھما کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

ایک اندازے کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک خطے میں کیپٹاگون کی 25 ملین گولیاں قبضے میں لی جا چکی ہیں۔

حالیہ دنوں میں 26 جنوری کو سعودی عرب نے طائف گورنری کے علاقے سے دس لاکھ سے زائد کیپٹاگون کی گولیاں قبضے میں لی تھی اس سے ایک روز قبل لبنانی حکام نے سعودی عرب کو برآمد کی جانے والی چائے کی شپمنٹ میں کیپٹاگون بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

گھناؤنا کام کرنیوالا سرکاری ملازم تیرہ برس بعد قانون کے شکنجے میں آ گیا

Shares: