اسلام آباد :پاکستان کا یوم آزادی : سعودی بادشاہ اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کا یوم آزادی پر نیک اور دلی تمناؤں کا اظہار،اطلاعات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے صدر عارف علوی کو 73 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغامات دئیے ہیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے مبارکباد کے اپنے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے نیک اوردلی تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

شاہ سلمان، ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے پاکستان کے73 ویں یوم آزادی پر صدر عارف علوی کونیک خواہشات کے پیغامات ارسال کئے ، پیغامات میں ملکی ترقی وخوشحالی کےساتھ عوام کے لئے نیک اوردلی تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے یوم آزادی پر حکومت قطر اور عوام کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے، اس حوالے سے قطر کے سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعاون میں وقت کے ساتھ وسعت پیدا ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک میں سیاسی، ثقافتی، معاشی، تجارتی اور دفاعی شعبہ جات سرفہرست ہیں، قطری سفیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات اور مختلف آزمائشوں کے باوجود بہت کچھ حاصل کیا۔

Shares: