سعودی سفیر اسلام آباد میں متحرک، حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد میں متحرک ہو چکے ہیں اور اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ہوئی جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی،ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں رابطہ کاری کوفروغ دینے پراتفاق کیا گیا

بعد ازاں سعودی سفیر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی امین اسلم سے بھی ملاقات کی ،سعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کر دی ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے،ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گرین انشیٹو میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہتا ہے،10بلین ٹری سونامی اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا رہا ہے، پاکستان اور سعودی عرب میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھی معاہدہ کیا جائیگا

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

قبل ازیں چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ،دونوں رہنماوَں نے خطےکی صورتحال،باہمی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبےمیں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں عہد کیا گیا کہ پاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے،وزیراعظم عمران‌ خان نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران

Shares: