ریاض:شاہ سلمان نے دنیا بھر سے آنے ہوئے ان باشندوں کے لیے خوشخبر ی سنادی جو سعودی عرب میں ملازمت کررہےہیں، اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے غیرملکی انڈسٹریل ملازمین پر مقرر فیس پانچ برس تک سرکاری خزانے سے ادائیگی کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کے سرکاری اعلامیے کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے معاف کی جانے والی فیس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا اور آئندہ پانچ برس تک صنعتی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کی فیس حکومت ادا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا تھا تاکہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے مالکان غیر ملکی کارکنان سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو موقع دیں۔

Shares: