سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

0
55

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈیل کرنے کا کہا، ایرانی صدر سے ملاقات کی لیکن کیا بات ہوئی ابھی نہیں بتا سکتے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نےبھی مجھ سے کہا تھا کہ ایرانی صدرسے بات کرو،صدرٹرمپ نےبھی اپنی بات ایرانی صدرتک پہنچانے کا کہا،امریکی صدرنے ایران سے ڈیل کرنے کا کہا،ایرانی صدر صدرروحانی سےبات کی اس سےزیادہ نہیں بتاسکتا،

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں بریفنگ

افغانستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیوبابحران کے بعد پہلی باردو ایٹمی طاقتیں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں،یہ وقت ہے کہ دنیا کواپنا کردارادا کرناچاہیے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے ،8 ملین لوگ کشمیر میں محصورہیں اس سے بڑی اورریاستی دہشتگردی کیا ہوگی ،ہم نہیں جانتےکہ کرفیواٹھنے کےبعد کیا ہوگا،لیکن قتل عام کا خدشہ ہے ،مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے تک مودی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،معاملات کومعمول پرلانے کیلیے ہر ممکن کوشش کی ،کوئی بھی عقل مندآدمی ایٹمی جنگ کاسوچ بھی نہیں سکتا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل اپنےفیصلوں پرعملدرآمدنہیں کراسکی جس کی وجہ سےکشمیری متاثرہورہے ہیں،انٹرنیشنل کمیونٹی کے رویے سے بہت مایوسی ہوئی ،

Leave a reply