سعودی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

0
50

وزیراعظم عمران خان سے پیر کو سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کو سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کی جانب حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

دوران ملاقات وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل حمایت پر اور پاکستان کو دی جانے والی حالیہ مالیاتی بجٹ امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مملکت کی ترقی اور خوشحالی کے وژن اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات میں ان کےتعاون کو بھی سراہا جبکہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی پر وزیراعظم نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کے درمیان روابط کے فروغ پر زور دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کی منتقلی کے معاہدے پر وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اس فریم ورک کے ذریعے سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔

وزیراعظم رواں ماہ صدرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

شہزادہ عبدالعزیز نے وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا شہزادہ عبدالعزیز نے مملکت کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا اور اپنی وزارت سے متعلق تمام معاملات پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب صدر پاکستان عارف علوی نے بھی سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی سعودی وزیر داخلہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر کے لیے خیر سگالی اور پاکستان، اس کے عوام اور حکومت کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی خواہشات پر مشتمل پیغامات پہنچائے ہیں اس موقع پر دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی جہتوں کا جائزہ لیا گیا۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان، سعودی عرب میں ہم وطن پاکستانی ورکرز کے ’بہترین‘ خیال رکھنے پر مملکت کا دلی شکر گذار ہے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کا سعودی حکومت اچھے سے خیال رکھ رہی ہے۔‘

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔‘

نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی اور پاکستان اور سعودی عرب کے داخلہ امور کی وزارتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کو ایک پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان سب پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، جو سعودی عرب کی جیلوں میں چھوٹے کیسز میں قید ہیں اور جن پر جرمانے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ کو دعوت دی گئی ہے، جہاں پاکستانی قید ہیں تاکہ انہیں وطن واپس لانے کی راہ ہموار کی جا سکے حکومت برادر مسلم ممالک میں قید ان پاکستانیوں کی واپس پر کام کر رہی ہے جو چھوٹے کیسز میں جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید میں ہیں۔

آصف زرداری کی چودھری برادران سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جبکہ سعودی وزیر داخلہ نے افغانستان میں پاکستان کے کردار، بارڈر منیجمنٹ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔

Leave a reply