سعودی عرب میں کرفیو سے نرمی کا کیا مطلب ہے، سعودی وزیر نے واضح‌کردیا

سعودی عرب میں کرفیو سے نرمی کا کیا مطلب ہے، سعودی وزیر نے واضح‌کردیا

باغی ٹی وی :سعودی عرب میں کرفیو پر بات کرتے ہوئکے سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ملک میں کرفیو میں جزوی نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ مملکت میں کرونا کی وبا کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود غیرملکی اور مقامی شہری سماجی دوری کے اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں اور وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل کریں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں وزیرصحت کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے مملکت میں کرفیو میں نرمی کی گئی مگر کرونا کی بیماری خطرہ بدستورموجود ہے۔ کرونا وائرس نہ صرف پوری دنیا میں موجود ہے بلکہ سعودی عرب میں بھی پھیل رہا ہے۔ سعودی عرب کے تقریبا تمام شہر اس کی لپیٹ میں ہیں۔ سعودی شہریوں اور غیرملکی مقیم افراد کو بہت زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

ادھر سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کرونا وائرس سے پانچ نئی اموات کی بھی تصدیق کی ہے جس کے بعد اب تک وفات پانے والوں کی تعداد 144 ہوگئی ہے۔
واضح‌رہے کہ :مکہ کے علاوہ سعودی عرب بھرمیں کرفیو جزوی طور پر اٹھا لیا گیا تھا،شاہ سلمان نے حکم جاری کیا تھا کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں ، ،اطلاعات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ملک بھر سے کرفیو جزوی طور پر ہٹانے کا فرمان جاری کردیا ہے جبکہ مکہ اور قریبی علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو برقرار رہے گا۔

الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں صبح 9 بجے شام 5 بجے تک کرفیو ہٹا دیا جائے گا جبکہ ہول سیل اور ریٹیل کی دکانوں کو 6 رمضان سے 20 رمضان (29 اپریل سے 13 مئی) تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments are closed.