سعودی وزارت داخلہ کا سابق افسر میگا کرپشن اسکینڈل میں اشتہاری قرار دے دیا گیا

0
45

سعودی وزارت داخلہ کا سابق افسر میگا کرپشن اسکینڈل میں اشتہاری قرار دے دیا گیا

باغی ٹی وی :سعودی تفتیش کاروں نے وزارت داخلہ کے ایک سابق ملازم اور مرحوم شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے قائم کردہ سعودی انسداد دہشت گردی فنڈ کے نگران کے کرپشن کے الزامات کے بعد کینیڈا فرار ہونے کی اطلاعات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ سیکیورٹی حکام مفرور ملزم کا پیچھا کر رہے ہیں اور اسے پکڑ کر سعودی عرب لانے اور اس پر عدالت میں مقدمہ چلانے کی کوشش جاری ہے۔

بدعنوانی کے خلاف حالیہ مہم میں سعودی ریاست الجبری اور اس کے کچھ رشتہ داروں اور معاونین کو 11 ارب ڈالر سے زیادہ کے بدعنوانی کے معاملے میں جوابدہ ٹھہرانا چاہتی ہے۔ سعودی سیکیورٹی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ الجبری اور اس کے ساتھیوں نے یہ رقم ریاستی فنڈز سے غیرقانونی طریقے سے حاصل کی تھی۔ اگرچہ الجبری 11 ستمبر کے واقعات کے بعد سے اب تک 15 سال سے زیادہ عرصے سے عرب دنیا میں انسداد دہشت گردی کے معاملات پر امریکا کے ساتھ سب سے زیادہ رابطے میں رہنے والا فرد رہا ہے لیکن وہ سعودی عرب کا ایک بین الاقوامی مفرور بن گیا ہے۔ سعودی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ وزارت داخلہ میں ملازمت کے دوران اس نے سرکاری فنڈز میں تقریبا 11ارب ڈالر کا ہیر پھیر کیا تھا۔ اس نے غیر مجاز طریقے سے اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے لیے فراڈ سے بھاری رقوم حاصل کی تھیں۔

موجودہ اور سابق امریکی اور یوروپی انٹیلیجنس عہدیداروں نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا الجبری کے ساتھ کی جانے والی تفتیش میں شدت پسندوں کے خلاف امریکی سعودی کارروائیوں میں حساس رازوں کو بے نقاب کیے جانے کا خطرہ ہے ، کیونکہ خدشہ ہے کہ وہ ان رازوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

Leave a reply