سعودی عرب نے کہا ہے سوڈان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات کی وہجہ سے لگی عالمی پابندیاں ختم کرانے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز کہا کہ وہ سوڈان کو امریکی دہشت گردی کے ریاستی سرپرستی کی فہرست سے نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
سوڈان کے ننگے پاؤں والے نوجوان نے جب دنبہ ہیلی کاپٹر میں رکھنے کی کوشش کی…
اس سے قبل سوڈان کے نومنتخب وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے امریکہ سے خرطوم کو ”دہشت گردی “ کی سرپرست ریاست کی فہرست سے نام ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا
عبداللہ حمدوک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پابندیاں سوڈانی عوام کے لیے زبردست تکلیف کا سبب بن رہی ہیں۔
عبداللہ حمدو ک کے مطابق ”سابقہ حکو مت نے دہشت گردی کی حمایت کی تھی اور سوڈانی عوام نے اس کے خلاف بغاوت کی تھی۔ ان پابندیوں کی وجہ ہماری عوام شدید تکلیف میں ہیں۔ لہذا ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست کی فہرست سے نکال دیں اور سوڈانی عوام کو سابقہ حکومت کے جرائم کی سزا دینا بند کریں“۔