سعودیہ کا جازان ہوائی اڈا بال بال بچ گیا

0
34

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے جازان کے ہوائی اڈے پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعوددی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت کی معاونت کرنے والے عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک نیوز کانفرنس میں‌ بتایا حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ جمعہ کی شب جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کی طرف اڑایا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مراسلے میں کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شب ایک بمبار طیارہ عرب اتحادی فوج نے حملے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔ اسے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے شہری آبادی اور ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا
واضح‌رہے کہ اس سے قبل بھی حوثی باغی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر متعدد بار حملے کر چکے ہیں ان میں سے اکثر کو ہوا ہی میں تباہ کر دیا گیا اور چند ایک نشانے پر لگے.

Leave a reply