فلسطینیوں کو جو فارمولہ قبول ہوگا سعودیہ بھی اسی کی حمایت کرے گا.عادل الجبیر

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو جو فارمولہ قبول ہوگا سعودیہ بھی اسی کی حمایت کرے گا.
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نےکہا ہے کہ جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول کرے گی اس پرعرب ممالک بھی اتفاق کریںگے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے معاشی مسائل کےحل کی کوششوں کےساتھ ساتھ فلسطینیوں کےدیرینہ سیاسی حقوق کے حل کے لیے بھی موثر انداز میںکوشش کی جانی چاہیے تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کےدرمیان جاری تنازع کو حقیقی معنوںمیں ختم کیا جا سکے۔
انہوںنے کہا کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ یہاں میں یہ کہوںگا کہ فلسطینیوں کےسیاسی حقوق کا حل حد درجہ اہم اور ناگزیر ہے۔
عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب سنہ 1967ء کے عرب علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنائے جانے کے مطالبے کی حمایت جاری رکھے گا۔