مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی...

ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

کراچی: ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں...

دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے...

معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال...

ایک منظم سازش کے تحت سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے مجلس شوریٰ، مرکزی علماء کونسل پاکستان

طمجلس شوریٰ، مرکزی علماء کونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ انڈیاکی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اورمقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ انڈین قبضے کی مذمت کرتے ہیں عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی حقوق کے تناظر میں دیکھیں۔

مرکزی علماء کونسل پاکستان جذبہء حب الوطنی کو اجاگر کرنے اور وطن عزیز میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے ماہ اگست میں استحکام پاکستان کے عنوان سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتی ہے 14، اگست کو علماء کونسل کے تمام دفاتر اور مدارس پر پاکستان کے پرچم لہرائے جائیں گے۔
افغانستان میں امن پاکستان کے علماء کی خواہش ہے افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے پاکستان کی طرف سے خلوص نیت سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

ایک منظم سازش کے تحت عالم اسلام کے مرکز سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور پاک سعودی تعلقات کو کچھ قوتیں متنازعہ دکھانے کیلئے عرصہ دراز سے مصروف عمل ہیں اُمت مسلمہ ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی حکومت سعودی عرب کی طرف سے یکم محرم سے مختلف ممالک کیلئے عمرہ کی اجازت کے اعلان کا غیر مقدم کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ جلد سفری پابندیاں ختم ہوں دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان کے مسلمان بھی حرمین شریفین میں حاضری کی سعادت حاصل کرسکیں۔

پیغام پاکستان متفقہ قومی بیانیہ ہے جس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے اس قومی بیانیے کو قانونی شکل دی جائے اسی کی روشنی میں علماء کرام محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ غیر مشروط تعاون کیا جائے گا سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کیلئے علماء منبر و محراب سے نوجوان نسل کی رہنمائی کریں گے۔

نور مقدم قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے نامزدملزم کو عبرت ناک سزا دی جائے چونکہ اسلام خواتین پر تشدد کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اسلام نے عورت کو بے شمار حقوق اور تحفظ دئیے ہیں میرا جسم میری مرضی کے نعرے کا انجام بھیانک ہے جس کے خوف ناک نتائج سامنے آئے ہیں مرکزی علماء کونسل پاکستان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کا تحفظ کریں اور انہیں دینی احکامات سے آگاہی دیں۔

مرکزی علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شریک ارکان کے نام

مرکزی علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر ملحقہ جامع مسجد گول میں زیر صدارت صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی کے منعقد ہواجس میں مولانا شاہ نواز فاروقی مرکزی سیکرٹری جنرل،پیر جی خالد محمود قاسمی وائس چیئرمین، حافظ محمد شعبان صدیقی وائس چیئرمین،حافظ شعیب الرحمن قاسمی وائس چیئرمین،،مولاناشبیر احمد عثمانی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حافظ محمد امجد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ قانونی مشیر، علامہ حفیظ الرحمن قاسمی فنانس سیکرٹری، مفتی حفظ الرحمن بنوری رئیس دار الافتاء،مولانا اکرام اللہ قاسمی صدرصوبہ خیبر پختونخواہ،قاری محمد مشتاق لاہوری صدر صوبہ پنجاب نے شرکت کی-

مولانا ابوسفیان حنفی نائب صدر، مولانا عثمان طارق نائب صدر،مولانا محمدشعیب صدیق نائب صدر،حافظ مقبول احمد جنرل سیکرٹری،مولانا محمد اعظم فاروق ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مولانا رسال الدین آزاد ایڈیشنل سیکرٹری، سردار شہزاد رفیق فنانس سیکرٹری، مولاناسیدآصف شاہ بخاری سیکرٹری اطلاعات و نشریات،مولاناعابد فاروقی صدرڈویژن فیصل آباد مولانا عبدالعزیز ڈیرہ غازی خان،حافظ محمدسعیدصدرڈویژن لاہور، مولاناسعید ربانی صدر ڈویژن ملتان، مولانا محمد شریف، صدرچکوال،ڈاکٹر عبدالقیوم صدر چنیوٹ،مولانا قاسم عمار چنیوٹ، مولانا محمدنعیم طلحہ صدر ضلع فیصل آباد، مولانا فیاض حسین صدر گجرات،مولانا عبید اللہ حیدری صدر گوجرانوالہ،مولانا عبدالعلیم حقانی صدر جھنگ بھی شریک ہوئے-

مولانا لقمان حنبلی صدر خانیوال، مولانا خضر حیات صدر ملتان،مولانا حماد عبدالرحمان صدر میانوالی، جام عباس صدر مظفر گڑھ،مولانا محمد اشرف حلیم وٹو صدر اوکاڑہ،مولانا محمد بلال حفیظ صدر راولپنڈی، مولانا افضل کلیار صدر سرگودھا،مولانا محمدکاشف صدر شیخوپورہ،مولانا نعیم اللہ توحیدی صدر سیالکوٹ،مولانا معاذ عباسی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ،مولانا الطاف اللہ فاروقی سٹی صدر فیصل آباد، قاری ثاقب عزیز ضلعی جنرل سیکرٹری فیصل آباد، مولانا کرم داد حذیفی سیکرٹری ڈویژن فیصل آباد، حافظ محمد حنیف صدر تحصیل کمالیہ، حافظ حسن معاویہ،مولانا عامر اشرف صدر تحصیل سمندری، مولانا خلیل احمد قاسمی صدر تحصیل تاندلیانوالہ، قاری محمد مشتاق صدر تحصیل جڑانوالہ، مولانا محمد اقبال دیپالپور، مولانا حبیب الرحمن چیچہ وطنی بھی شریک ہوئے-
محمد عبداللہ
شعبہ نشر واشاعت مرکزی علماء کونسل پاکستان