اداکار سعود اور جویریا سعود جو اکثر امریکہ جاتے آتے رہتےہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے ایک ایسے واقعہ کا جس کو سن کر آپ بھی رہ جائیں حیران. جویریا سعود نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرا بیٹا ابراہیم دو برس کا تھا میں نے سعود سے کہا کہ آپ اسکی دیکھ بھال کیجیے ،سعود اس کے ساتھ شاپنگ مال چلے گئے ، اس دوران میں اپنی بچیوں کا میک اپ کروانے سیلون گئی ہوئی تھی ، کچھ دیر کے بعد سعود وہاں پر پہنچ گئے ، میں نے سعود کو دیکھتے ہی کہا کہ ابراہیم کہاں ہے تو سعود کو یاد آیا کہ میں تو بیٹے کو شاپنگ مال میں
چھوڑ آیا ہوں ، پھر ہم نے پولیس سے رابطہ کیا انہوں نے ہماری مدد کی بیٹے کو تلاش تو کر دیا لیکن ان کے دل میں شک تھا کہ شاید ہم نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ، لہذا انہوں نے ہمارے گھر کے چکر لگائے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کہیں ہم نے جان بوجھ کر بچہ تو شاپنگ مال میں نہیںچھوڑا، اس واقعہ کے بعد ہم بہت چوکنے ہو گئے اور بچوں کی دیکھ بھال پہلے سے بھی زیادہ کی . جویریا نے کہا کہ امریکہ میں بچوں کے معاملے میں قوانین بہت زیادہ سخت ہیں.