سونف میں چھپے صحت کے راز جانئے
سونف کا طب میں صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے انگریزی میں سونف کو فینل فروٹ یا اینی سیڈزکہتے ہیں عربی میں راز یا نج اور فارسی میں بادیان کہتے ہیں عرق بادیان بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے سونف کھانوں کو خوشبودار بنانے اور کیڑوں مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے سونف کا رنگ زردسبزی مائل ذائقہ شیریں اور تاثیر گرم درجہ دوم خشک درجہ دوم ہے
سونف معدے کو درست کرتا ہے اور طاقتور بناتا ہے سونف کے استعمال سے معدے کی عام بیماریاں دور ہو جاتی ہیں سونف کو زرا سا کوٹ کر چھلکا اتار کر پانی کے ساتھ کھا نے سے معدے کی گرمی ختم ہو جاتی ہےسونف اور کالا نمک کا سفوف ملا کر دن میں دو بار استعمال کرنے سے بد ہصمی ختم ہوتی ہے بھوک زیادہ لگتی ہے اگر ڈکار زیادہ آتے ہوں تو وہ بھی ختم ہو جاتے ہیں
5 تولہ سفوف اور 15 تولہ گلقند ملا کر صبح و شام کھانے سے معدے کی تمام بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں قبض کو ام المرض کہا جاتا ہے 16 تولہ سفوف 10 تولہ شکر میں پیس کر 2تولہ خوراک گرم دودھ کے ساتھ کھانے سے دائمی قبض دور ہو جاتی ہے
کھانسی ختم کرنے کے لئے 1تولہ سونف 1 لیتر پانی میں پکا کر اسمیں 1 تولہ شہد ملا کر کھانے سے کھانسی ختم ہو جاتی ہے منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے سونف چبانا انتہائی مفید ہے سونف اور سیاہ زیرہ برابر مقدار میں پیس کر کھانے سے پہلے ایک چمچ کھانے سے موٹاپا ختم ہو جاتا ہے
سونف 50 گرام میٹھے بادام کی گری 25 گرام کالی مرچ 12 گرام مشری 50 گرام پیس کر روزانہ صبح و شام کھانے سے دماغ کو طاقت ملتی ہے اور آنکھوں کی کئی تکالیف دور ہو جاتی ہیں یہ نسخہ آنکھوں اور دماغ کی کمزوری کے لیے بھی بہت مفید ہے
اسہال یا دست کی صورت میں 6 گرام سونف کو ایک پاؤ پانی میں اچھی طرح پیس کر مصری ملا کر پینے سے افاقہ ملتا ہے وہ عورتیں جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اور دودھ کم آتا ہو اس کے لئے 12 گرام سونف آدھا کلو پانی میں پکائیں جب پانی آدھا پاؤ رہ جائے تو اسمیں آدھا کلو گائے کا دودھ ملا کر حسب ضرورت چینی ملا کر استعمال کرنے سے دودھ کمی دور ہو جاتی ہے-