صوابی پولیس کی کامیاب کاروائی ،کیسےاغواء کاروں کے چنگل سے 5 سالہ بچہ بازیاب کرایا

0
39

صوابی پولیس کی کامیاب کاروائی ،کیسےاغواء کاروں کے چنگل سے 5 سالہ بچہ بازیاب کرایا

باغی ٹی وی : ڈی پی او صوابی کا میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوابی پولیس نے بروقت کامیاب کاروائی کر کے اغواء کاروں کے چنگل سے 5 سالہ بچہ بازیاب کرایا لیا.اغواء کاروں نے کمسن بچے کے والدین سے 16لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے.تین اغواء کار گرفتار کر لیے.بچہ عمرفاروق اپنے ماموں کی شادی میں شرکت کے لئے گیا تھا
مدعی مقدمہ عمران علی شاہ ولد عبدالغنی سکنہ بنارس کالونی صوابی نے ابتدائی رپورٹ تھانہ صوابی میں درج کرتے ہوئے بتلایاکہ میرا بھانجا عمر فاروق بعمر5 سال اپنے ماموں ذوہاد علی شاہ ولد عبدالغنی سکنہ بنارس کالونی صوابی کی شادی میں شرکت کے لئے حیات آباد پشاور سے اپنے والدہ مسماۃ (الف) کے ساتھ صوابی آیا تھا۔طفل عمر فاروق بعمر5سال بوقت 16:40بجے مورخہ 26.01.2020گلی میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھاجو کسی ملزم/ملزمان نیوہاں سے اُٹھا کر کہیں لے گیا۔
اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے زیر نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان ایک ٹیم تشکیل دی ،تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان ،ایس ایچ او صوابی فاروق خان نے نیٹ ورک پھیلا کر کاروائی شروع کرتے ہوئے اس دوران مخبر کی اطلاع موصول ہوئی کہ مغوی بچہ عمر فاروق کو ملزمان بالا نے تاوان کی عرض سے مردان میں کاشف علی ولد ثمر گل سکنہ کنامل روڈ مردان کے گھر میں شریک واردات ملزمان کے ہمراہ رکھا گیا ہے اور بچہ کی بازیابی کا مطالبہ مبلع16لاکھ روپے کررہے ہیں۔ جس پر پولیس پارٹی نے مخبر کی اطلاع پر کینال روڈ مردان میں کامیاب چھاپہ مارکر مغوی بچہ عمرفاروق کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر بحفاظت بغیر کسی تاوان کے برآمد کرکے 1۔جواد سید ولد شیر سید سکنہ گاڑ مانیری بالا صوابی
2۔کاشف علی ولد ثمر گل سکنہ کنا ل روڈ مردان سٹی
3۔آیاز خان ولد شیرین خان سکنہ صوابی۔
4۔اکرام اللہ ولد گل خان سکنہ گاڑ مانیری بالا صوابی ملزمان کو بھی بمعہ اسلحہ گرفتار کئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply