2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں آریان خان بھی شامل
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان یاہو سرچ انجن میں 2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یاہو کی جانب سے سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے بھارت میں سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے یہ فہرست بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اعلیٰ شخصیات، خبر وں میں رہنے والی شخصیات اور ملک کے اہم واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔
یاہو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق بھارت میں 2021 کے دوران لوگوں نے سب سے زیادہ جس شخصیت کو آن لائن تلاش کیا وہ بھارتی وزیراعظم نریندر
مودی ہیں۔
پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے
دوسرے نمبر پر لوگ یاہو پر جسے سب سے زیادہ تلاش کرتے رہے وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جب کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار اور بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا رواں برس ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کردیا تھا یاہو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میںسدھارتھ شکلا کو لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔
پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز
بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے فہرست میں حیران کن انٹری دی ہے اور فہرست میں ساتویں پوزیشن پر ہیں اکتوبر میں این سی بی کے ہاتھوں منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد آریان خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور لوگ بڑی تعداد میں انہیں آن لائن سرچ کرتے رہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوکچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔