سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلان
![Pakistan Bar Council](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/08/Screenshot-2023-08-28-at-23-11-38-Pakistan-Bar-Council-to-launch-lawyers-movement-if-elections-are-delayed.png)
سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلان کردیا ہے جبکہ سات ستمبر کو کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ، آئینی مدت میں انتخابات جمہوری عمل برقرار رکھنے کا ایک اہم پہلو ہے ، انتخابات سے قوم اپنا آئینی حق اور فرض ادا کرسکے گی.
سپریم کورٹ بار اعلامیہ کے مطابق بنیادی اصول سے کوئی بھی انحراف سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، الیکشن تاخیر سے پیدا منفی نتائج مد نظر رکھنا بھی ضروی ہے، آل پاکستان وکلا کنونشن کے انعقاد کیلئے جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا.
یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ پنجاب انتخابات فیصلے میں واضح کر چکی ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونا آئینی طور پر لازم ہے۔
جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتخابات کے انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کا سبب بنے کی وجہ قرار دے دیا تھا، علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کی منظوری، ’وقت پر انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، سپریم کورٹ بار نے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ آئین کے مطابق مقررہ وقت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے، آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
تاہم خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کا پابند ہے، آبادی میں حالیہ اضافے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی ضرورت ہے تاہم یہ اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔