عارف علوی ٹوئیٹ؛ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

pti

تحریک انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم خیال رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل پردستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سےمتفق نہیں تھا۔

ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ اپنے عملے سےکہا بغیر دستخط شدہ بلز مقررہ وقت میں واپس کردیں تاکہ غیرمؤثر بنایاجاسکے، میں نے کئی بار تصدیق کی اور مجھے یقین دلایا گیا کہ بلز واپس جاچکے ہیں۔ جبکہ صدر مملکت نے کہا کہ مجھے آج پتہ چلا میرا عملہ میری مرضی اور حکم کیخلاف گیا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو قانون اس سے متاثرہوں گے۔ اللہ سب جانتا ہے وہ انشاءاللہ معاف کردے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
سونے کی قیمتوں میں کمی
پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر قومی و عدالتی سطح پر صدر مملکت کے مؤقف کی بھرپور تائید وحمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق قانونی مسوّدوں کی توثیق کے عمل پر صدر کا مؤقف غیر معمولی اقدامات کا متقاضی ہے، صدر مملکت نے ٹویٹ کے ذریعے ریاستی و حکومتی ڈھانچے کے مرض کی نشاندہی کی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے فیصلوں پر ان کی مرضی کے بغیر عملدرآمد روکنا غیرآئینی ہے، معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے اور تحقیقات کی استدعا کریں گے۔

Comments are closed.