سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التوا مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوا اہم اجلاس ختم ہوچکا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندے بھی شریک ہوئے ہیں۔
جبکہ اجلاس میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التوا مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے معاملے پرغور کیا گیا، اجلاس کے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے بتایا کہ چیف جسٹس نے اجلاس بلایا تھا، پاکستان بار نے چیف جسٹس کو تجاویز دیدی ہیں۔
حسن رضا پاشا نے کہا کہ عام شہریوں کے کیسز التوا کا شکار ہیں جن پر پالیسی مرتب ہوگی، حسن رضا پاشا نے کہا کہ سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار نے ایک جیسی تجاویز دی ہیں، امید ہے چیف جسٹس ہماری تجاویز کو اہمیت دیں گے، انہوں نے کہا کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تجاویز سپریم کورٹ کے کیسز سے متعلق تھیں، سپریم کورٹ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے جبکہ پاکستان بار کے وائس چئیرمین ہارون الرشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہمیں آج ملاقات کیلٸے مدعو کیا تھا، جو وکلا کے مساٸل تھے ان پر بات چیت کی گٸی، ارجنٹ کیسز نہیں سنے جارہے تھے، ان تحفظات سے آگاہ کیا، چیف جسٹس ہماری گزارشات پر جلد فیصلہ دیں گے۔








