سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی ہائیکورٹ کے حکم پر امتناع کی استدعا مسترد کردی

0
28

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی ہائیکورٹ کے حکم پر امتناع کی استدعا مسترد کردی ہے

سپریم کورٹ میں سندھ سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام کی نگرانی سے متعلق کیس، عدالت نے سندھ حکومت کی ہائیکورٹ کے حکم پر امتناع کی استدعا مسترد کردی ہے عدالت کی سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے قائم نگران کمیٹیوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت

چیف جسٹس نے کہا کہ سیلاب کی قدرتی آفت سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں ہیں اور سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کمیٹیوں کی تشکیل ایگزیکٹیو کی بحالی کے ریلیف آپریشن میں مداخلت ہے لہذا ہم فریقین کو نوٹس کر دیتے ہیں. اس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ نوٹس کیساتھ سندھ ہائیکورٹ کا حکم بھی معطل کردیں.
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈر پاس کیا، لہذا آئندہ سماعت پر مناسب ہوا تو حکم امتناع بھی دے دینگے. تاہم بعدازاں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر اور دادو بینچ نے سیلاب متاثرین کی مدد بحالی کے کام کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جسے سندھ حکومت نے عبوری حکم پر سپریم کورٹ میں چیلینج کیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
مریم نواز آج لندن روانہ
بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

Leave a reply