وفاقی بجٹ سال 24-2023 کا شیڈول جاری

0
41
وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تیاری شروع کردیا۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے بجٹ سازی کا عمل شروع کردیا ہے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ایف بی آر فیلڈ فارمشنز سے بجٹ تجاویز طلب کرلی ہیں۔

‏چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

علاوہ ازیں اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے تمام متعلقہ فیلڈ فارمشنز کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں وزارت خزانہ نے نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کا پلان ہے، بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

وفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،لگثرری گاڑیوں پر ٹیکس

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹیجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 سے 31 مارچ کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا۔

Leave a reply