عدالت کی جانب سے سکول بند کرنیکی تجویز،وزیر تعلیم نے بھی بڑا اعلان کر دیا

0
46
عدالت کی جانب سے سکول بند کرنیکی تجویز،وزیر تعلیم نے بھی بڑا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے سکول بند کرنیکی تجویز،وزیر تعلیم نے بھی بڑا اعلان کر دیا

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی انصاف آفٹرنون سکولز پروگرام کے اساتذہ میں ٹیبلیٹ تقسیم تقریب میں شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے اساتذہ میں 11475 ٹیبلیٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں یہ تمام ٹیبلیٹ اساتذہ تک پہنچ جائیں گے۔ یہ تمام ٹیبلیٹس بار کوڈیڈ ہیں، کوئی بھی ان کو اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کر سکے گا. ڈیجیٹلائیزیشن کو جتنا فروغ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گزشتہ چار سالوں میں دیا پاکستان کے کسی اور ادارے نے نہیں دیا. ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے شفافیت کا عمل یقینی بنتا ہے۔ ہ جو ٹیبلیٹ آج دے رہے ہیں یہ چھے مہینے پہلے ہمارے پاس آئے تھے لیکن رجیم چینج آپریشن کی بدولت ہمارا سارا کام تاخیر کا شکار ہوا۔ مسلم لیگ ن کی کرپٹ حکومت نے پنجاب میں ہمارے ترقی کے سفر کو سالوں پیچھے دھکیلنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔

مراد راس نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے جس کو کبھی کسی حال میں بھی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے.انصاف آفٹرنون سکولز پروگرام کی بدولت دو سے ڈھائی لاکھ بچے سکولوں میں واپس آئے اور اس منصوبے کے تحت سکولوں کی اہگریڈیشن کا سب سے زیادہ فائدہ ہماری طالبات کو ہوا جو سکول دُور ہونے کی بدولت سکول چھوڑ دیتی تھیں انصاف آفٹرنون سکولز پروگرام جیسا منصوبہ اگر مسلم لیگ ن کے طریقے سے ہوتا تو اس پر کم از کم 295 ارب خرچ ہوتے اور منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوتا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 7 ہزار سے زائد سکولوں کو مخض 6 ارب روپوں کے عوض اپگریڈ کیا.

سموگ کی بدولت سکول بند کرنے کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول بند کرنے کے حق میں نہیں، ہمیں یقینی بنانا ہو گا کہ بچے ماسک کا باقاعدگی سے استعمال کریں اور سکول آتے رہیں. پچوں کا تعلیمی خرج کسی صورت قبول نہیں، پوری کوشش ہے کہ بچے باقاعدگی سے سکول جاتے رہیں. اِس مد میں تفصیلی فیصلہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن کی صورت میں آ جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب نے 3 دن سکول بند کرنے کی مخالفت کر دی کہا اسکولز میں امتحانات ہو رہے ہیں، 3 دن چھٹیاں نہیں دیں گے، اسکولز میں حالات دیکھتے ہوئے جلدی چھٹیاں ہو سکتی ہیں، کورونا کی طرح اسموگ میں ماسک پہنا لازمی کردیں گے،

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

Leave a reply