پنجاب :گوجرہ میں سکول بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 302 ج ب کا رکشہ ڈرائیور شاہد مذکورہ گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہا تھا ٹوبہ روڈ 299ج ب کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک بس نے رکشہ کو ٹکر ماری-

حادثہ میں اسکول جانے والے 5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں رکشہ کا ڈرائیور بھی دم توڑ گیا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور شاہد، کمسن طلبہ عبداللہ ،ایشال اوردوسری کلاس کی طالبات آمنہ اورعائشہ دم توڑ گئیں۔

ایمان، شانزہ اور خدیجہ شدید زخمی ہوگئیں جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا ٹی ایچ کیو اسپتال سے شانزہ اور خدیجہ کو الائیڈ اسپتال ریفرکردیا گیا بس ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ہے-

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ٹریفک حادثہ، میں سات افراد جاں بحق ہو گئے تھے-

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث پیش آیا ،جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں،حادثہ رات گئے بارش کے باعث پیش آیا،پولیس کے مطابق گاڑی رات گئے طوفانی بارش کے باعث کھائی میں گری ،پولیس کو صبح خبر ہوئی ،تمام افراد شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاؤن بہارہ کہو سے ہے حادثے کے بعد گاڑی صبح تک کھائی میں پڑی رہی-

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ایک ہی گھر کے سات افراد کی موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا، حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین رات بھر انہیں تلاش کرتے رہے لیکن گاڑی کھائی میں گرنے کی وجہ سے ان کی موت ہو جانے کے بعد کوئی بھی کال ریسیو نہ کر سکا، صبح حادثے کی اطلاع ملی تو پولیس موقع پر پہنچی اور لواحقین کو اطلاع دی-

Shares: